پنجاب، 4 ماہ کا بجٹ آج پیش ہوگا

0 72

پنجاب کے آئندہ چار ماہ کے بجٹ میں تنخواہوں، پنشن اور ٹیکسوں کی مد میںکوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ،80فیصد رقم منصوبوں پر خرچ ہوگی ۔

پنجاب کی نگران حکومت نے 19 جون کو 4ماہ کیلیے 1719 ارب حجم کا بجٹ پیش کیا تھا، اس بجٹ میں یکم جولائی سے 31 اکتوبر تک اخراجات اور آمدن کے گوشوارے شامل تھے۔

آئندہ چار ماہ کے لیے ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ تقریباً 300 ارب روپے رکھا گیا ہے ان میں سے 80 فیصد کے لگ بھگ رقوم اس وقت جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہی خرچ کی جائیں گی۔

بجٹ کی کابینہ اجلاس میں منظوری دی جائیگی،کچھ رقوم گزشتہ چار ماہ کے دوران طے کئے گئے نئے ترقیاتی کاموں پر خرچ کی جائیں گی،گزشتہ بجٹ میں آمدن کے حصول کے لیے 579 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.