لاہور، ترین علیم گروپ نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف محاذ کھول دیا

0 189

پاک نیوز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ اور عبدالعلیم خان کے وفد کے اجلاس کے دوران ترین گروپ کے اراکین نے زور دیا کہ عثمان بزدار قبول نہیں، اس سے کم پر کوئی بات نہیں ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کی طرز حکمرانی نے پارٹی کا تشخص تباہ کر دیا، ہم نے جدوجہد اس لیے نہیں کی تھی کہ پارٹی کا تشخص تباہ کر دیا جائے۔ جہانگیر ترین گروپ کے اراکین نے مزید کہا کہ مزید خاموش نہیں رہیں گے، آئندہ چوبیس گھنٹے اہم ہیں۔

جہانگیر ترین کے گھر پنجاب کے صوبائی وزراء اور ارکان اسمبلی اکھٹے ہوئے، علیم خان بھی اجلاس میں موجود تھے۔ پنجاب کے وزیر زراعت نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عبدالحئی دستی، لالہ طاہر رندھاوا، آصف نکئی اور خرم لغاری جہانگیر ترین کے گھر پہنچنے والوں میں شامل تھے۔ سابق صوبائی وزیر علیم خان بھی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر پہنچے تھے جبکہ اجلاس میں جہانگیر ترین لندن سے ویڈیو لنک پر شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا کہ عمران خان نے جب جدوجہد شروع کی تو مجھ سمیت بہت سارے ساتھی عمران خان کیساتھ تھے جن میں سب سے نمایاں جہانگیر ترین تھے، جتنا جہانگیر ترین نے خود کو وقف کیا ہم سب تحریک انصاف والے ان کے مشکور و ممنون ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.