آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں دو میچ آج ہو ں گے

0 101

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام پہلا میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گاجو صبح 10 بجے شروع ہوگا،دوسرا میچ نیدرلینڈز اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان دن ایک بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن بھارت میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

میگا ایونٹ میں ہفتہ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا پہلا میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، دھرم شالہ میں کھیلا جائے گا جو صبح دس بجے شروع ہوگا۔

دوسرے میچ میں نیدرلینڈز اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایڈن گارڈنز، کولکتہ کے مقام میں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.