فلسطینیوں کی نسل کشی انتہائی افسوسناک فعل ہے ،شیخ ہادی حسین ناصری

0 156

وکیل آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان کے سربراہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ صیہونیوں کا فلسطینیوںکی نسل کُشی کے اقدام پردنیا کی خاموشی اس جنگ کو عالمی جنگ میں تبدیل کر سکتی ہے

شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا کہ فضائی حملوں کے نتیجے میں بچوں اور خواتین کی بہت بڑی تعداد کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے اور اس پر دنیا کی آنکھیں کیسے بند ہوسکتی ہیں اتنی ظلم و بربریت کے باوجود مغرب کا منافقانہ رویہ سمجھ سے بالا تر ہے ۔

شیخ ہادی حسین ناصری کا کہناتھا کہ اگر دنیا میں کہیں ظلم اور بربریت کی عملی شکل آتی ہے تو وہ صیہونی حکومت کے اقدامات میں نظر آتی ہے جو نتائج کی پرواہ کیے بغیر فلسطینیوں کو نشانہ بنائے جا رہا ہے ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.