بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جس کے بعد دو روز میں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

0 567

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے اور قابض فورسز نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ کے ایم ایس کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا۔ بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا تھا جس کے بعد دو روز میں شہید کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔گزشتہ روز ہی بھارتی عدالت نے دہشتگردی کی مالی معاونت کے جھوٹے مقدمے میں حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.