آئی ایس او نوجوانوں کی تربیت پر زیادہ توجہ دے، علامہ ریاض نجفی

0 330

پاک نیوز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے وفد نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین نجفی سے ان کے دفتر جامعہ المنتظر لاہور میں ملاقات کی۔ آئی ایس او کے وفد میں مرکزی انچارج محبین فخر عباس نقوی، سابقین کمیٹی کے کوارڈینیٹر عمار زیدی، سابق مرکزی سیکرٹری جنرل سید انجم رضا ترمذی اور سینیئر رہنما نثار ترمذی شامل تھے۔ آئی ایس او کے وفد نے علامہ ریاض حسین نجفی کو بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی میں شرکت کی دعوت دی۔

علامہ ریاض نجفی کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی نے ہمیشہ علماء کیساتھ اپنا تمسک مضبوط رکھا، جس سے تنظیم بہت زیادہ فعال رہی۔ انہوں نے کہا کہ علماء کے سرپرستی میں ہی نوجوانوں کی بہتری تربیت ممکن ہے۔ علامہ ریاض نجفی نے اس بات پر زور دیا کہ آئی ایس او نوجوانوں کی فکری تربیت پر زیادہ فوکس کرے، یہی آئی ایس او کا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ اللہ کی نعمت ہوتے ہیں، ان کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیئے، نہ کہ بزرگوں کو بھُلا دینا چاہیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.