کراچی میں شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس
رہنماؤں نے کہا کہ شہید سلمان حیدر کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، 2 ماہ گزر جانے کے باوجود سلمان حیدر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومتی نا اہلی ہے، ملک بھر میں ایک بار پھر تکفیری دہشتگرد قوتیں متحرک ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا شہید سلمان حیدر کے قتل کا نوٹس لینا صرف زبانی دعویٰ ثابت ہو رہا ہے، ایک طرف ٹارگٹ کلنگ کا بازار گرم ہے تو دوسری جانب لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے بھی ریاستی ادارے مجرمانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔
شہید سلمان حیدر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کراچی پریس کلب میں مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی، شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ ناظر عباس تقوی، جعفریہ الائنس پاکستان کے علامہ باقر حسین زیدی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ علی انور جعفری، شہید سلمان حیدر کے بھائی ذیشان حیدر، سماجی شخصیت رضی حیدر رضوی، مرکزی تنظیم عزا کے صدر غفران مجتبی نقوی اور ایڈوکیٹ راشد رضوی سمیت دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ شہید سلمان حیدر کے قتل میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے، 2 ماہ گزر جانے کے باوجود سلمان حیدر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری حکومتی نا اہلی ہے، ملک بھر میں ایک بار پھر تکفیری دہشتگرد قوتیں متحرک ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا شہید سلمان حیدر کے قتل کا نوٹس لینا صرف زبانی دعویٰ ثابت ہو رہا ہے، ایک طرف ٹارگٹ کلنگ کا بازار گرم ہے تو دوسری جانب لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے بھی ریاستی ادارے مجرمانہ کردار ادا کر رہے ہیں