عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد اتحادی جماعتوں کی جانب سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کے کسی غیرآئینی مطالبے کو قبول نہیں کیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کیخلاف محاذ آرائی سے سختی سے نمٹنے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں گرفتار کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے سربراہ اجلاس میں مشکل معاشی فیصلوں کےلیے مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب قائد ن لیگ نوازشریف نے بھی فوری حکومت سے الگ نہ ہونے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
خیال رہے کہ حکومت میں آنے کے بعد سے اتحادی حکومت اس حوالے سے تذبذب کا شکار تھی تاہم اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگست 2023 تک آئینی مدت پوری کی جائے گی۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 25 مارچ کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر چکے ہیں اور ان کا مطالبہ ہے کہ ہم حکومت کا خاتمہ اور فوری انتخابات چاہتے ہیں۔