الیکشن کمیشن توہین آمیز ریمارکس کیس، چیئرمین پی ٹی آئی کے پروڈکشن آرڈر جاری

0 58

سپرنٹنڈنٹ اڈیالاجیل کو 24 اکتوبر کو چیئرمین پی ٹی آئی کی پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی،الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے وارنٹ بھی جاری کیے، فواد چوہدری کو بھی 24 اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے 27 جون 2023 کا جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج کی تعیناتی میں کوئی قانونی سقم نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.