ایران میں القدس فورس کے کمانڈر کی ٹارگٹ کلنگ

ایران میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

0 156

سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ دارالحکومت تہران کے ڈاؤن ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے کمانڈر حسن صیاد خدایاری کو ان کے گھر باہر فائرنگ کرکے قتل کیا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مقتول فوجی کمانڈر سپاہ پاسداران کی قدس فورس میں کرنل کے عہدے پر تعینات تھے اور شام کی جنگ میں شریک تھے۔

ترجمان سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اتوار کی سہ پہر کرنل حسن کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھر کے سامنے اپنی گاڑی میں سوار تھے۔

ترجمان کے مطابق ایرانی کمانڈر کو پانچ گولیاں لگیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان سپاہ پاسداران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کرنل کی ٹارگٹ کلنگ میں انقلاب مخالف اور عالمی اسکتبار سے منسلک افراد ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں عالمی اسکتبار کا لفظ ریاست ہائے متحدہ امریکا کےلیے استعمال کرتا ہے۔

ایک اور بیان میں ایران کی وزارت انٹیلی جنس اور سپاہ پاسداران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ سے منسلک ٹیم کو پکڑا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.