امریکی کانگریس کی عمارت میں فلسطین کی حمایت میں دھرنا

0 50

فلسطین کے حامی ایک گروہ نے امریکی کانگریس کی عمارت میں دھرنا دیتے ہوئے امریکی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ صیہونی حکومت اور فلسطین کی اسلامی استقامت کے درمیان جنگ بندی کی حمایت کریں۔

اس دھرنے میں دس ہزار سے زیادہ امریکیوں نے شرکت کی اور صیہونی حکومت کے ہاتھوں فلسطینیوں کی مسلسل نسل کشی کا مخالفت کا اعلان کیا۔

مظاہرین نے امریکی کانگریس کے احاطے میں موجود پولیس کی جانب سے منتشر ہونے کے اعلان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے غزہ کے باشندوں کی حمایت میں نعرے لگائے اور کانگریس کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے حملہ کر کے تقریبا تین سو مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ لیکن ایک گروہ کانگریس کی عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگيا اور عمارت کے اندر دھرنا دیا۔

دھرنا دینے والوں نے اپنے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا غزہ کو زندہ رہنے دو۔ انہوں نے "فوری طور پر جنگ بند کی جائے” جیسے نعرے بھی لگائے۔اس دھرنے کی کال جیوش وائس فار پیس نامی تنظیم نے دی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.