غزہ میں شہریوں کو نشانہ بنانا گھناؤنا جرم ہے، سعودی ولی عہد

0 70

عودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر وحشیانہ حملے کیے جا رہے ہیں، غزہ کے مکینوں کو تحفظ فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے، خطے کے امن اور سلامتی کو لاحق خطرات سے بچانے کے لئے فوجی کارروائیوں کو روکنا ہوگا۔

سعودی ولی عہد اور جاپانی وزیراعظم میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں فلسطین میں فوجی کارروائی کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان فلسطین میں کشیدگی کم کرنے کی تمام کوششوں کو بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا۔

یاد رہے کہ منگل کی رات غزہ کے الاھلی سپتال پر اسرائیلی حملے میں 500 سے زائد فلسطینی جبکہ غزہ میں اب تک گیارہ دنوں میں مجموعی طور پر 3 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.