داخلی و اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کا حماس حملوں پر ناکامی کا اعتراف

0 50

اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل احرون حالیوا نے ماتحتوں کو بھیجے گئے خط میں اعتراف کیا کہ ہماری کور 7 اکتوبر کے حماس حملوں کا اندازہ لگانے میں ناکام ہوئی۔ حماس حملوں کا اندازہ نہ لگانے کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں۔

 

اس سے قبل اسرائیلی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی شباک نے بھی حماس حملوں کی وارننگ جاری کرنے میں ناکامی کا اعتراف کیا تھا۔

 

7 اکتوبر کی صبح فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے غزہ کی سرحدی رکاوٹ کو توڑتے ہوئے جنوبی اسرائیلی کمیونٹیز اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا اور حملے شروع کیے۔

 

اسرائیلی قومی سلامتی کے مشیر زاچی ہنیگبی نامی سکیورٹی ایڈوائزر سے ایک پریس بریفنگ کے دوران سوال پوچھا گیا کہ کیا اس حملے سے متعلق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو پتہ نہیں چلا؟

 

جواب میں انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ میری غلطی ہے اور ان تمام لوگوں کی غلطیوں کی عکاسی کرتی ہے جن کا کام انٹیلی جنس اطلاعات کا تجزیہ کرنا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.