غزہ کے ہسپتال پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے خلاف مختلف ممالک میں مظاہرے
تہران میں سب سے بڑا عوامی احتجاجی مظاہرہ فلسطین اسکوائر پر ہوا۔ اس موقع پرایران کی فضا اللہ اکبر، اسرائیل مردہ باد، امر یکہ مردہ باد، فلسطین زندہ باد اور استقامتی محاذ زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔
اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ہزاروں لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے سفارتخانے میں گھسنے کی کوشش کی جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔
ترکیہ میں مظاہرین نے نیٹو کے فوجی اڈے میں گھسنے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔
بیروت میں مظاہرین کی بڑی تعداد نے امریکی سفارت خانے کی جانب رخ کیا اور سفارت خانے کے باہر آگ لگادی۔
اس کے علاوہ تیونس، مصر اور فرانس میں بھی مظاہرے کیے گئے جب کہ فلسطینی شہر رام اللہ میں مظاہرین اور فلسطینی حکام کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا۔