رام اللہ میں فلسطینیوں کی صدارتی محل کی جانب پیش قدمی، پولیس اور مظاہرین میں تصادم

0 44

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی حملے میں 800 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کی خبر سامنے آنے کے بعد مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں سینکڑوں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے۔

غم سے نڈھال فلسطینیوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کے صدارتی محل کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے وسطی غزہ میں موجود اسپتال کو نشانہ بنایا جس میں 600 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

اسپتال پر حملے کے خلاف فلسطینی صدر محمود عباس نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا اور فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف پرچم سرنگوں رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔

فسلطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 12 ہزار 500 افراد زخمی ہوئے ہیں، شہید ہونے والوں میں 1000 سے زائد بچے اور ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.