ملک ریاض حسین نے درخواست میں کہا کہ اتنی بڑی ادائیگیوں کی وجہ سے بحریہ ٹاؤن مارکیٹ میں مقابلہ نہیں کر پارہا، بحریہ ٹاؤن کراچی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کیا جائے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت متفرق درخواست پرحالات وواقعات کی روشنی میں مناسب احکامات جاری کرے۔
ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے بحریہ ٹاؤن کی متفرق درخواست لینے سے انکار کردیا۔ اس کے علاوہ ملک ریاض نے اعتزاز احسن کی جگہ وکیل سلمان اسلم بٹ خدمات حاصل کرلی ہیں۔