ٹک ٹاک کاپاکستانی صارفین کی ذہنی صحت بارے کام شروع
عالمی یوم ذہنی صحت کے موقع پر اور اس سے آگے،ٹک ٹاک اپنے صارفین کی طاقت، ہمت ،قوت کو سراہتا ہے اور اس پیغام پر مزید زور دیتا ہے کہ جب ہم ذہنی صحت کو ترجیح دیتے ہیں تو ہم “Better Together” ہیں۔
پاکستان میں ٹک ٹاک کمیونٹی دماغی صحت سے جڑے فرسودہ خیالات کو بدلنے سے لے کر، اثر انگیز کہانیاں اور ریسورسز مدد کے متلاشی افراد کو پہچانے تک، مینٹل ہیلتھ سے متعلق آگاہی کے لیے وقف کمیونٹیز ٹک ٹاک پر فروغ پارہی ہیں۔
ٹک ٹاک ایک مشن کے تحت کام کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرتا ہے جن میں قابل ذکر اسپانسر ریئر امپیکٹ فنڈ بینیفٹ شامل ہے جس نے 250,000 امریکی ڈالرز کا فراخدلانہ عطیہ دیا ہے۔
ایک عالمی اِن-ایپ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستانی ٹک ٹاک صارفین میں سے63 فیصدنے کہا کہ وہ ٹک ٹاک پر اپنائیت کا احساس محسوس کرتے ہیں، جو کہ عالمی اعداد و شمار سے مطابقت رکھتے ہیں۔
اکتوبر کے پورے مہینے میں، ٹک ٹاک اپنی عالمی برادری کو مہم کی صورت میں کہانیوں کے اشتراک اور فلاح و بہبود کے سفر میں شرکت کی دعوت دے رہاہے۔