لاس اینجلس اولمپکس گیمز 2028 ء میں کرکٹ کو شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان
ممبئی میں ہونے والے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں لاس اینجلس اولمپک گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی نے کرکٹ سمیت 5 کھیلوں کو میگا ایونٹ میں شامل کرنے کی تجویز دی تھی جسے آئی او سی سیشن میں منظور کر لیا ۔
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے مطابق کرکٹ سمیت بیس بال، سافٹ بال، فلیگ فٹ بال، لاکروس اور سکواش اولمپکس 2028 ء کا حصہ ہوں گے۔ لاس اینجلس گیمز میں کرکٹ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی چیئرمین گریگ بارکلے نے کرکٹ کی اولمپک گیمز میں شمولیت پر بیان میں کہا کہ لاس اینجلس اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی باقاعدہ شمولیت کے اعلان پر پرجوش ہیں۔
آئی سی سی کے چیئرمین گریگ بارکلے نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کیا جانا خوش آئند ہے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ابھی شروعات ہیں، ہمیں اس سفر کا انتظار ہے۔