برسلز میں دہشت گردی واقعہ ، بیلجیم سویڈن یورو کوالیفائر فٹ بال میچ منسوخ

0 44

واقعہ میں سویڈن کے دو شہریوں کی ہلاکت اورفائرنگ میں ایک شخص زخمی بھی ہو ا،ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا جس کے باعث برسلز میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 

بیلجیم کے فیڈرل پراسیکیوٹر کے ترجمان ایرک وین ڈیوئس نے برسلز میں شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مفرور ملزم کی گرفتاری تک گھروں کے اندر رہیں ۔

 

حملہ آور ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو میں کہا تھا کہ وہ داعش سے متاثر تھا۔بیلجیم کی پولیس اس وڈیو کے اصلی ہونے کی تصدیق کر رہی ہے۔

 

فائرنگ کے بعد پولیس اور ہنگامی خدمات کے اداروں کے ارکان نے قریبی سڑکوں کو گھیرے میں لے لیا۔ ہلاک ہونے والے دونوں افراد نے سویڈن کی قومی ٹیم سے تعلق رکھنے والی فٹ بال شرٹس پہن رکھی تھیں۔

 

سویڈن کے فٹبالرز نے بتایا کہ وہ میچ کا دوسرا ہاف نہیں کھیلنا چاہتے اور بیلجیم کی ٹیم نےبھی ان سے اتفاق کیا۔بیلجیم کے وزیر اعظم اور یوروپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے واقعہ کی مذمت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.