آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ،نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ کل ہو گا

0 43

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے زیر اہتمام یہ میچ میگا ایونٹ کا 16واں میچ ہوگا اور دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا، جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔

میگا ایونٹ میں بدھ کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں ایم اے چدمبرم سٹیڈیم، چنائی کے مقام پر پنجہ آزمائی کریں گی ۔

میچ دن 1 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ میگا ایونٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم تین میچ کھیل چکی ہے اور اپنے تینوں میچز جیت چکی ہے اور میگا ایونٹ کے ٹیبل پوائنٹس پر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرہے۔

افغانستان کی ٹیم بھی تین میچ کھیل چکی ہے جس میں اس کو دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ میں فتح حاصل ہوئی ،یہ میچ افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ سے جیتا تھا۔

اس میگا ایونٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کین ولیمسن لیڈ کررہے ہیں جبکہ افغانستان کی ٹیم کو حشمت اللہ شہیدی لیڈ کر رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.