یورپی یونین نے فلسطین کی امداد روکنے کا فیصلہ واپس لے لیا
فلسطین کی امداد روکنے کے یورپی کمیشن کے اعلان کے بعد اسپین، آئرلینڈ، لگزم برگ اور فرانس نے اس فیصلے کی مخالفت کردی تھی ۔
فلسطینیوں کی 729 ملین ڈالر کی ترقیاتی امداد بند کرنے کا فیصلہ فی الحال واپس لے لیا،حماس کے حملے کے فوری بعد یورپی یونین کمیشن کی جانب سے فلسطین کیلئے یہ امداد بند کرنے کا اعلان سامنے آیا تھا۔
فلسطینیوں کو ملنے والی ڈیولپمنٹ امداد نہیں روکی جار رہی ہے،یورپی یونین کمشنر اولیور واہیلی کی جانب سے فلسطینیوں کیلئے تمام ڈیولپمنٹ امداد فوری طور پر روکنے کے اعلان کے بعد یورپی کمیشن نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ فلسطینیوں کو ملنے والی امداد بند نہیں کی جا رہی، البتہ تمام 729 ملین ڈالرز کی امداد کا جائزہ لیا جائے گا کہ اس کا کہیں غلط استعمال تو نہیں ہو رہا ہے۔