پاکستان اور ایران باہمی تعاون سے دہشتگردی کو شکست دے سکتے ہیں، ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان

اپنے ایک بیان میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کراچی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت اور ان واقعات سے متاثره خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ایران خود دہشتگردی کا شکار ہے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی سے آج تک ستره ہزار ایرانی باشندے دہشتگردوں اور انکے آلہ کار اور حامیوں کے ہاتهوں اپنی جان گنوا بیٹهے ہیں

0 183

پاکستان کے تجارتی حب شہر کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان کا کہنا ہے کہ ایرانی حکومت اور عوام خطے کی اقوام کے مشترکہ دشمنوں کی طرف سے کسی بهی قسم کی بدامنی، انتشار اور خوف پهیلانے والے دہشتگردی پر مشتمل اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کراچی میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت اور ان واقعات سے متاثره خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ ایران خود دہشتگردی کا شکار ہے اور انقلاب اسلامی کی کامیابی سے آج تک ستره ہزار ایرانی باشندے دہشتگردوں اور انکے آلہ کار اور حامیوں کے ہاتهوں اپنی جان گنوا بیٹهے ہیں۔ حسن نوریان نے کہا کہ ایرانی قوم دنیا میں سب سے زیاده دہشتگردی کا شکار ہے۔ کراچی میں تعینات ایرانی قونصل جنرل نے پاکستان اور ایران کی خطے میں اہمیت اور ان کے درمیان مشترکہ ہمکاری کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں ممالک علاقے میں اپنی اہمیت کو سمجهتے ہوئے باہمی تعاون سے دہشتگردی کو شکست دے سکتے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.