حماس نے عسقلان پر بھی راکٹ داغ دیئے، اسرائیلی ہلاکتیں 1200 سے متجاوز
غزہ پر حملوں کے جواب میں اسرائیلی شہر عسقلان پر راکٹ حملہ کیا جسے نتیجے میں 2 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ حماس کی القسام بریگیڈ نے تل ابیب کے بین گورین ائیرپورٹ کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے غزہ میں 100 سے 150 اسرائیلی یرغمالیوں کی حماس کے پاس موجودگی کا اعتراف کرلیا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اب تک 2 لاکھ 60 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔ یہ 2014 میں 50 روز کی کشیدگی کے بعد سے بے گھر ہونے والے افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
ادھر یورپی یونین نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔