غزہ پر اسرائیل کے حملے، شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 سے تجاوز

0 48

ڈاکٹروں کی عالمی فلاحی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے کہا کہ غزہ میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے جہاں اسپتال مکمل طور پر بھرچکے ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کےدرمیان شدید جھڑپیں پانچویں روز میں داخل ہوگئی ، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی سخت،اسرائیل پر حملے تیز کر دیئےگئے ۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 200 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، پناہ گزین کیمپ پر بھی حملے کیے گئے ہیں، ایمبولینس اور امدادی کارکن بھی اسرائیلی حملوں کی زد میں ہیں اور اسرائیل کی جانب سے بلا تفریق بمباری کی جا رہی ہے۔

سرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی مزید سخت کردی ہے، پانی بجلی، خوراک اور ایندھن کی فراہمی مکمل بند کردی گئی ہے جس کے باعث پہلے سے پابندیوں کے شکار غزہ کے رہائشیوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہی۔

اقوام متحدہ نے غزہ کی مکمل ناکہ بندی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہےکہ ناکہ بندی سے شہریوں کی بقا خطرے میں آجائےگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.