لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہبازکووزارت اعلیٰ کےعہدے سے ہٹانے سے متعلق دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگرکونوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہورہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کا الیکشن کالعدم قراردینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس امیربھٹی نےرہنما سبطین خان سمیت 5 اراکین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ جمعہ 20 مئی کو ہونے والی سماعت میں تحریک انصاف کی جانب سےعلی ظفردلائل دئیے۔ انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حمزہ شہباز اکثریت کھوچکے ہیں، آرٹیکل 134 کے تحت قائد ایوان منتخب ہونے کے لیے 186 ووٹ لینا ضروری یے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کوبتایا جائے کہ سپریم کورٹ کے منحرف اراکین سے متعلق فیصلے کا اطلاق کب سے ہوگا۔عدالت نے سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔
جسٹس جواد حسن کے اسپیکر قومی اسمبلی کو وزیراعلی سے حلف لینے کےفیصلے کو تحریک انصاف کے اراکین نے چیلنج کیا تھا