بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا ہے کہ انتہاء پسندی کے چیلنجز سے نمٹنا ہماری ترجیح ہے، انتہاء پسندی اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے نیشنل ایکشن پلان مرتبہ کیا گیا، افغانستان کی حکومت نے وعدہ کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال ہونے نہیں دے گی، دنیا میں خوشحالی آئی ہے تاہم تنازعات اور غربت پر قابو پانا لازم ہے، فوڈ سیکیورٹی صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر کا مسئلہ ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک اور ظلم ہورہا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے تنازع کے منصفانہ حل کی ضرورت ہے، مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم جاری ہیں۔
خواتین کے حقوق اور تعلیم سے متعلق انہوں نے کہا کہ بطور وزیرخارجہ خواتین کے حقوق اور ان کی تعلیم تک رسائی کا حامی ہوں