67ویں قومی سینئر ہاکی چیمپین شپ کا آغاز 12 اکتوبر سے راولپنڈی میں ہو گا

0 47

آرمی ویلفیئر ٹرسٹ کے اشتراک سے پاکستان ہاکی فیڈریشن ( پی ایچ ایف) کے زیر اہتمام چیمپین شپ کے لیے ٹیکنیکل آفیشلز ، ایمپائرز اور سپورٹنگ سٹاف کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

پی ایچ ایف کے مطابق اولمپکس گولڈ میڈلسٹ و سابق کپتان قومی ہاکی ٹیم اولمپیئن حنیف خان کو ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے ،فیض محمد فیضی کو ایمپائرز مینجر جبکہ لیفٹینٹ کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر آرگنائزنگ سیکرٹری کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

چیمپین شپ میں صوبہ پنجاب کی دو، سندھ کی دو، کے پی کے کی دو، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ایک، ایک ٹیم شرکت کرے گی ۔

ڈیپارٹمنٹل ٹیموں میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، ماڑی پیٹرولیم ، پاکستان واپڈا، پاکستان کسٹمز، پولیس، رینجرز، سوئی سدرن گیس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.