کویتی وزارت خارجہ نے کہا کہ کشیدہ صورتحال اسرائیل کے جارحانہ انداز اور خلاف ورزیوں کا نتیجہ ہے، سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری کشیدگی کے خاتمےکے لیے اقدامات کریں۔
بین الاقوامی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے فوری اقدام کرے اور اسرائیل پر مسجدالاقصیٰ کی مسلسل بےحرمتی اور یہودی آبادکاری کو وسعت دینےکی پالیسیوں کے خلاف دباؤ ڈالا جائے۔
دوسری جانب کویت سٹی میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کی جانب سے اسرائیلی کے خلاف کارروائیوں کے حق میں اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کویتی اور غیرملکیوں کی بڑی تعداد فلسطینی پرچم تھامے جمع ہوئی۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر حملوں میں سینیئر فوجی کرنل سمیت ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی جبکہ 1590 افراد زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے حماس کے حملوں میں 200 اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب، ایران ، قطر اور عمان کی جانب سے بھی اسرائیل فلسطین کشیدہ صورت حال کی مذمت کی جا چکی ہے۔