پورے ایران میں فلسطینیوں کی فتح کا جشن، ہر جانب اللہ اکبر کے نعرے

0 82

اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف علاقوں کے عوام نے کل رات سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل کر غاصب صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی محاذ اور فلسطینی مجاہدین کی قابل فخر فتح کا جشن منایا۔

ایرانی عوام نے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ریلی نکال کر فلسطینی عوام اور بیت المقدس کی امنگوں کی حمایت میں الاقصی طوفان آپریشن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔

ایرانی مرد، خواتین، بوڑھے اور جوانوں نے اپنے دل کی گہرائیوں سے پرجوش انداز میں اللہ اکبر، اسرائیل مردہ باد ، امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اورایران اور فلسطین کے جھنڈے لہرائے اور فلسطینی مجاہدین کی حمایت کا اعلان کیا۔

الاقصی طوفان کی کامیابی کی خوشی میں ایرانی عوام نے آتش بازی بھی چھوڑی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.