ق لیگ کا پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا انتخاب چینلج کرنے کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے اپنے وکلاء کو درخواست تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مشاورت سے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

0 151

سپریم کورٹ کے منحرف ارکان اسمبلی کے فیصلے کے بعد پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا انتخاب چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ق) نے اپنے وکلاء کو درخواست تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد مشاورت سے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ق) کے وکلاء کہا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے۔ فیصلے کے بعد پرانی کابینہ بحال ہو گئی ہے۔

ایڈووکیٹ صفدر شاہین پیرزادہ نے کہا کہ حمزہ شہباز کی طرف سے جاری کیے جانے والے احکامات بھی کالعدم ہوں گے، جلد ہی وکلاء پٹیشن تیار کرکے عدالت میں دائر کر دیں گے۔ چودھری پرویز الہٰی نے اپنے وکلاء کو آج رات مشاورت کیلئے بلا لیا ہے۔ وکلاء سے مشاورت کے بعد درخواست تیار کر کے جلد ہی دائر کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے کی تصدیق شدہ نقل وصول کرنے کے بعد اس کا جائزہ لیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.