وزیراعظم شہبازشریف سے آصف زرداری کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے سابق آصف زرداری نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ہر فیصلہ اتحادیوں کی مشاورت سے کرنے پر اتفاق کیا۔

0 169

پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف زرداری نے آج شام وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں ملکی معشیت، سیاسی اور داخلی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق اصلاحات سے پہلے انتخابات کی تجویز کی ہر فورم پر مخالفت کی جائے گی، حالات سے کیسے نمٹنا ہے آصف زرداری سمجھائیں گے، پیپلز پارٹی پہلے انتخابی اصلاحات چاہتی ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (منگل کو) صبح 10 بجے طلب کرلیا ہے، جس میں ملکی معاشی، سیاسی و داخلی صورتحال، درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں ریٹائرمنٹ ڈائریکٹری رپورٹ اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی شامل ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.