جوہری مذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں مگر دشمن پر اعتبار نہیں، ایران

ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ اگرچہ اسلامی جمہوریہ ویانا مذاکرات میں سنجیدہ ہے تاہم وہ دشمن پر اعتبار نہیں کرتا۔

0 152

عالمی میڈیا کے مطابق علی بگیری کانی جو کہ چیف جوہری مذاکرات کار بھی ہیں، نے تہران میں 26ویں بین الاقوامی تیل، گیس، ریفائننگ اور پیٹرو کیمیکل نمائش کے حوالے سے کہا کہ ایران ویانا مذاکرات، اس کی تکمیل اور مغربی پابندیوں کے ہٹائے جانے سے متعلق سنجیدہ ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ایران دشمن پر اعتماد نہیں کرتا اور جبری اقدامات کے بل بوتے پر تحفظ کے لیے غیر ملکیوں پر بھروسہ کرنے سے باز رہتا ہے۔

نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی ’انقلابی حکمت‘ کا تقاضہ ہے کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی تمام سفارتی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.