ٹیکسٹائل انڈسٹری کی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ

0 110

صنعتکاروں نے بتایا کہ مہنگائی کے باعث 3 سے 4 ارب ڈالر کی برآمدات کم ہوئی، حالات سازگار ہوں تو اسے بڑھانا مسئلہ نہیں۔ ایکسپورٹرز کے مطابق ملنے والے آرڈرز میں زیادہ تر کرسمس تہوار کے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ستمبر میں 10 فیصد تک کا اضافہ ہوگیا، گارمنٹس کے ساتھ ساتھ ہوم ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ بھی بڑھنے لگی، بیشتر بند یونٹس کھل گئے۔

دوسری جانب آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی نے 2022-23 کے دوران تاریخی 224 ارب روپے خالص منافع کمایا۔ او جی ڈی سی ایل نے 2023 میں 159 ارب ٹیکس کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.