داخلی معاشی امور پر فیصلہ سازی کا اختیارایس آئی ایف سی کے حوالے
حکومت نے اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کا دائرہ کار بڑھا دیا تاکہ مقامی سرمایہ کاروں کے تحفظات کو دور کیا جاسکے اور بیمار معیشت کو استوار کیا جاسکے۔
سول ملٹری لیڈرشپ کا حامل یہ فورم اب وزارتوں کی کارکردگی، سرمایہ کاروں اور حکومتی اداروں کے درمیان تنازعات کا تصفیہ، مختلف سیکٹرز کو گیس کی الاٹمنٹ، مختلف شہروں میں واٹرسپلائی کی اسکیموں، گردشی قرضے کا بندوبست اور آئل اسمگلنگ کو روکنے کا بھی اختیار اب اس فورم کے پاس ہے۔
ایس آئی ایف سی کے اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری اور بیرون ممالک تعینات سفارتی مشنز کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا، ایگزیکٹیو کمیٹی نے اس ہفتے دو دن طویل اجلاس کیا ہے اور ایس آئی ایف سی کی اپیکس کمیٹی کیلیے تجاویز فائنل کی ہیں۔
واضح رہے کہ اپیکس کمیٹی کی سربراہی وزیراعظم کرتے ہیں جبکہ آرمی چیف بھی اپیکس کمیٹی میں شریک ہوتے ہیں جبکہ ایگزیکٹیو کمیٹی کی صدارت نگران وزیر منصوبہ بندی کرتے ہیں۔