فیس بک بھارتی دباؤ کا شکار، پاکستان مخالف پروپیگنڈا روکنے میں ناکام
امریکی اخبار کے مطابق بھارتی فوج نے فیس بک پر جعلی اکاؤنٹس کا وسیع نیٹ ورک بنا رکھا ہے جس کے ذریعے مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔
فیس بک پر بھارت جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کشمیر کو پرامن دکھاتا ہے جبکہ حقیقتاً کشمیر بھارتی فوج کے ہاتھوں خون میں ڈوبا ہے،فیس بک کمپنی کے متعدد ورکرز کے بھی ملوث ہونے کی تصدیق کی۔
اس نیٹ ورک کو ہندوستانی فوج کی چنار کور آپریٹ کر رہی ہے جو کشمیر کی مسلم اکثریتی وادی میں مقیم ہے۔ فیس بک کے جعلی اکاؤنٹس سے بھارتی فوج کی کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ کاروائیوں کی حمایت کی جاتی ہے۔
فیس بک کے متعدد ورکرز نے بھی اعتراف کیا کہ مودی کے دباؤ میں آکر کمپنی کے عہدیداران بھارت کے جعلی پروپیگنڈے کو نظرانداز کرتے رہے۔