پشین میں مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے 3 مسافر جاں بحق

0 207

پاک نیوز- مسافر کوچ پشین کے علاقے خانوزئی کے مقام پر ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور سے کوئٹہ آنے والی مسافر کوچ خانوزئی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 3 افراد جاں بحق اور 22زخمی ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے کوئٹہ میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.