تھریڈز کا اکاؤنٹ ختم کرنے کیلئے نئے فیچر پر کام جاری

0 199

X کے مقابلے میں میٹا کی جانب سے لانچ کیا جانے والا سماجی رابطے کا پلیٹ فارم تھریڈز ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے بعد صارفین اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ کو ختم کر سکیں گے۔

جولائی میں متعارف کیے جانے والے تھریڈز نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے اور چند ہی دنوں میں 10 کروڑ اکاؤنٹس کا ہندسہ چھوتے ہوئے چیٹ جی ٹی پی کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

انسٹاگرام سے جڑے ہونے کی وجہ سے تھریڈز کو یہ سہولت حاصل تھی کہ وہ صارفین جن کے پاس انسٹاگرام کا اکاؤنٹ تھا وہ ایک کلک سے اس سروس پر اکاؤنٹ بنا سکتے تھے۔

انسٹاگرام کے ساتھ جڑے ہونے کی وجہ سے صارفین کے لیے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کیے بغیر تھریڈز اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کرنا ممکن نہیں ہے۔ جس کے متعلق میٹا (فیس بک اور انسٹاگرام کی مالک کمپنی) کا خیال ہے کہ سال کے آخر تک اس چیز میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.