کینیڈا کا دفاعی بجٹ 26 اعشاریہ 5 ارب ڈالر رہنے کا امکان
یوکرین جنگ کے باوجود کینیڈین حکومت دفاعی اخراجات میں کمی کرےگی کیونکہ دفاعی بجٹ میں کمی کینیڈین حکومت کی اخراجات میں کٹوتی مہم کا حصہ ہے ۔
کینیڈا کا اگلے برس دفاعی بجٹ 26 اعشاریہ 5 ارب ڈالر رہنے کا امکان ہے، نیٹو رکن کینیڈا نے دفاعی بجٹ جی ڈی پی کا 2 فیصد کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی ۔
کینیڈا کا پچھلے برس دفاعی بجٹ جی ڈی پی کا ایک اعشاریہ تین فیصد تھا۔