الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 18 سال سے زیادہ عمر کے شہری 25 اکتوبر تک اپنے ووٹ سے متعلق تفصیلات اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت کسی مخصوص حلقے میں رہنے والے رجسٹرڈ ووٹرز کو اپنی تفصیلات کو درست کرنے یا اپ ڈیٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے آؤٹ ریچ اینڈ کوآرڈینیشن ونگ کے مطابق انتخابی فہرستیں سیکشن 39 الیکشنز ایکٹ 2017 کے تحت 20 جولائی کو منجمد کر دی گئی تھیں۔تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اب شہریوں کو ڈیٹا درستگی کے لیے رد و بدل کی اجازت دے دی ہے۔