وفاق ٹائمز کے چیف ایڈیٹر کیجانب سے فلسطین میں خاتون صحافی کی شہادت پر شدید مذمت

0 220

وفاق ٹائمز کے چیف ایڈیٹر محمد ابراہیم صابری نے ایک بیان میں الجزیرہ کی فلسطینی خاتون صحافی کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے غاصب صہیونی حکومت کے اس مجرمانہ اقدام کو اس بات کا واضح ثبوت قرار دیا کہ یہ غاصب اسرائیل خبروں کی حقیقت کے انکشاف سے خوف کھاتا ہے، یہاں تک کہ وہ اپنے جرائم کی پردہ پوشی کے لئے نامہ نگاروں اور صحافیوں تک کا خون بہانے سے گریز نہیں کرتا۔ انہوں نے بین الاقوامی اداروں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور صحافت کی عالمی یونین سے اپیل کی کہ وہ فلسطین میں خاتون صحافی کو شہید کئے جانے کے بارے میں آزادانہ تحقیقات کے لئے آواز اٹھائیں۔ محمد ابراہیم صابری نے مزید کہا کہ الجزیرہ ٹی وی کی صحافی کی شہادت سے فلسطینیوں کی آواز کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.