شیخ ہادی نے مصطفیٰ انصاری کو هيئت خطباء و ذاکرین امامیہ پاکستان کامسئول مقرر کردیا

0 238

علامہ غلام مصطفیٰ انصاری کو هيئت خطباء و ذاکرین امامیہ پاکستان کامسئول مقرر کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق وکیل آیت اللہ العظمٰی الشیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) کے وکیل اور شوریٰ تبلیغ اسلامی کے سرپرست اعلیٰ شیخ ہادی حسین ناصری نے علامہ مصطفیٰ انصاری کو هيئت خطباء و ذاکرین امامیہ پاکستان کامسئول مقررکردیا ۔

شیخ ہادی حسین ناصری نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےکہا کہ علامہ غلام مصطفیٰ انصاری کی ملت کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں امید ہے کہ وہ هيئت خطباء و ذاکرین امامیہ پاکستان کے ذریعے علماء و ذاکرین کو مربوط رکھنے کیلئے اہم کردار ادا کرینگے اور عزاداری امام حسین علیہ السلام کے فروغ اور تحفظ کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ خطباء و ذاکرین ملت کے بازو ہیں جن کی مضبوطی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوتا ہے ۔

علامہ غلام مصطفیٰ انصاری نے شیخ ہادی حسین ناصری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطباء و ذاکرین کے حوالے سے جو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں اُن پر پورا اُترتے ہوئےملت کے درمیان اتحاد و یگانگت کی فضا قائم کرنے کی بھرپورکوشش کرونگاجبکہ عزاداری سید الشہدا علیہ السلام کے فروغ اور تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام اُٹھائوں گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.