جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیمو ں کاون ڈے کرکٹ میچ کل ہو گا
نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم جنوبی افریقا کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان جنوبی افریقی خواتین ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور پانچ ٹی -20بین الاقوامی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ میزبان جنوبی افریقا کی ٹیم کو مہمان نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
جنوبی افریقن خواتین ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ ویمن کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 28 ستمبر کو سٹی اوول، پیٹرمیرٹزبرگ میں کھیلا جائے گا ۔
تیسرا اور آخری میچ یکم اکتوبر کو ڈربن میں کھیلا جائے گا ۔ ون ڈے سیریز کے اختتام کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز کا آغاز 6 اکتوبر کو ہوگا ، ٹی ٹونٹی سیریز کے ابتدائی تینوں میچز بفیلو پارک، ایسٹ لندن کے مقام پر کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹی- 20میچ 8ا کتوبر ، تیسرا 10 اکتوبر کو مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ چوتھا ٹی-20میچ 14اکتوبر کو جبکہ پانچواں اور آخری ٹی-20میچ 15 اکتوبر کو بنونی میں کھیلے جائیں گے۔