کالعدم ٹی ٹی پی پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرتی ہے، منیر اکرم

0 57

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) پاکستان پر حملوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرتی ہے۔

سلامتی کونسل میں افغانستان پر اجلاس سے خطاب میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کہاکہ امید کرتے ہیں عبوری افغان حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی۔

سلامتی کونسل کو افغانستان سے تعلقات معمول پر لانے کیلئے حکمت عملی وضع کرنی چاہیے، افغانستان کو کرنسی اور اشیا کی اسمگلنگ پاکستانی معیشت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔

افغانستان کے ساتھ تعمیری بات چیت ہورہی ہے۔ تاہم افغانستان سے کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش پاکستان میں دہشتگرد حملے کر رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ کابل ان حملوں کو روکنے میں پاکستان کی مدد کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.