شہری اپنے انکم ٹیکس ریٹرن 30 ستمبر2023 تک فائل کرادیں
یونیورسل ڈیڈ لائن:30 ستمبر کی آخری تاریخ کا اطلاق تمام ٹیکس دہندگان پر لاگو ہوگا،جو افراد،کاروباری اداروں،انجمنوں اور مالی سال کے خصوصی انتظامات کی حامل کمپنیوں کیلئے یکساں تعمیل کے مواقعوں کو فروغ دیتا ہے۔
جرمانے سے بچیں:جرمانے اور قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے وقت پر فائل کرنا ایک قانونی تقاضا ہے۔ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں تاخیر پر ٹیکس حکام کی جانب سے جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔
ایف بی آر ایک ہموار عمل کیلئے ایک الیکٹرانک فائلنگ آپشن پیش کرتا ہے،جس سے ٹیکس دہندگان کیلئے مقررہ تاریخ پر ٹیکس ریٹرن جمع کرانے میں آسانی او ر کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔
پیشہ وارانہ معاونت:ٹیکس ریٹرن میں تیاری میں مدد کے خواہاں ٹیکس دہندگان،ٹیکس پروفیشنل یا ٹیکس کنسلٹنٹ کو اپنے ٹیکس ریٹرن درست اور بروقت جمع کرانے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں۔
پنے انکم ٹیکس ریٹرن کو جمع کرانے کے عمل کو یقینی بناتے ہوئے درست طریقہ سے مکمل کرنے کیلئے ضروری دستاویزات اور مالی معلومات جمع کرنے کی تیاری کریں۔