ڈالر کے انٹربینک ریٹ سات ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئے
بینک کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث بیشتر بی کیٹیگری ایکسچینج کمپنیوں کے خلاف کاروائیوں، گرے مارکیٹ کی سرگرمیاں منجمد ہونے اور سپلائی بڑھنے کے باعث 16 ویں دن بھی ڈالر بیک فٹ پر رہا ہے ۔
46دن کے بعد ڈالر کے انٹربینک ریٹ 290 روپے سے بھی نیچے آگئے جبکہ اوپن ریٹ 293 روپے کے ساتھ 2 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے۔
انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 1 روپے 26 پیسے کی کمی سے 289 روپے 60 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی ۔
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 98 پیسے کی کمی سے 289 روپے 80 پیسے پر بند ہوئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے کی بڑی کمی سے 291روپے کی سطح پر بند ہوئی۔
اس طرح سے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق صفر اشاریہ 41 فیصد یا 1 روپے 20 پیسے رہ گیا ہے، نگراں وزراء کا ڈالر کی بہ نسبت روپے کی قدر کو بہرصورت مستحکم رکھنے کے بیانات سے ڈالر کی نسبت روپے کی قدر یومیہ بنیادوں پر نہ صرف بڑھ رہی ہے ۔
ڈالر کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ملک گیر سطح پر کریک ڈاؤن سے مارکیٹ سینٹی منٹس بھی بہتر ہوتے جارہے ہیں۔