متحدہ عرب امارات کےصدر شيخ خليفہ بن زيد النہيان انتقال کرگئے

متحدہ عرب امارات کے صدر شيخ خليفہ بن زيد النہيان انتقال کرگئے ہیں، ان کی عمر 73 برس تھی۔

0 138

یو اے ای حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شيخ خليفہ بن زيد النہيان کی عمر 73برس تھی۔ وہ يو اے ای کے دوسرے صدر تھے۔ خليفہ بن زيد النہيان سال 2004سے صدارت کے منصب پر فائز تھے۔

حکومت کی جانب سے شيخ خليفہ بن زيد النہيان کے انتقال پر 40 روز سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اس موقع پر متحدہ عرب امارات کا پرچم سرنگوں رہے گا۔ شیخ خلیفہ بن زایدالنہیان کے انتقال پر40 روز کے سوگ کے ساتھ 3روز کی عام تعطیل بھی ہوگی۔

صدارتی اعلان میں کہا گیا ہےکہ وفاقی سرکاری اور نجی شعبے میں تین دن تک تعطیل رہے گی۔ یو اے ای کے صدر کی تدفین اور نماز جنازہ سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے حکمران تھے اور انہوں نے اپنے والد شیخ زاید بن سلطان آلنہیان کی وفات کے بعد یواےای کی قیادت سنبھالی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.