ایشین گیمز کا مینز کرکٹ ایونٹ کا آغاز کل ہوگا
چین کے شہر ہانگ زو میں جاری ایشین گیمز میں مینز کرکٹ ایونٹ کا آغاز بدھ سے ہوگا، ابتدائی روز دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں نیپال اور منگولیا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں جاپان اور کمبوڈیا پنجہ آزمائی کریں گی۔19ویں ایشین گیمز میں مختلف ایونٹس کا آغاز ہوچکا ہے اور شائقین کو مختلف ایونٹس کے زبردست مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
ایشین گیمز میں مینز کرکٹ ایونٹ کا آغاز 27 ستمبر سے ہوگا جس میں پہلا میچ گروپ اے کی ٹیموں نیپال اور منگولیا کے درمیان کھیلا جائے گا ، دوسرے میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں جاپان اور کمبوڈیا آمنے سامنے ہوں گی۔
مینز کرکٹ ایونٹ کے تمام میچز چین کے شہر ہانگ ژو کے پنگفینگ کیمپس کرکٹ فیلڈمیں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کی ٹیم کوارٹر فائنل رائونڈ میں شامل ہے جہاں وہ 3اکتوبر کو اپنا کوارٹر فائنل میچ کھیلے گی۔