صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ محمد نواز شریف طے شدہ پروگرام کے تحت 21 اکتوبر بروز ہفتہ پاکستان آرہے ہیں۔
شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو کہا کہ نواز شریف سے لندن میں ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی رہنما بھی اپنے پروگرام منسوخ کریں اور قائد مسلم لیگ ن کے عظیم الشان استقبال کیلئے اپنے حلقوں میں وقت دیں۔
انہوں نے تمام پارٹی رہنماؤں کو اپنی تمام تر توجہ عوامی موبلائیزیشن پر دینے کی ہدایت کی۔