ایشین گیمز کے لئے بیڈمنٹن ٹیم 28 ستمبر کو چین روانہ ہوگی

0 52

یشین گیمز میں شرکت کے لئے بیڈمنٹن ٹیم کے کھلاڑی 28 ستمبر کو چین کے لئے روانہ ہوں گے ۔ ایشین گیمز میں بیڈمنٹن کے مقابلے 28 ستمبر سے 7 اکتوبر تک چین کے شہر ہینگزو میں ہوں گے۔ جس میں پاکستانی 4 کھلاڑی حصہ لے رہےہیں ۔

مقابلے میں پاکستان نمبر ون مراد علی اور نیشنل چیمپئن حافظ عرفان سعید، پاکستان نمبر ون اولمپئین ماہور شہزاد اور غزالہ صدیق شامل ہیں۔ قومی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے بعد 8 اکتوبر کو واپس وطن پہنچے گی۔

اسلام آباد بیڈمنٹن ایسوسی ایشن صدر پرویز بٹ، سیکرٹری مجاہد خان اور مطاہر بیڈمنٹن بیڈمنٹن اکیڈمی راولپنڈی کے ہیڈ کوچ مطاہر سہیل نے امید ظاہر ہے کہ ملک و قوم کی دعائیں کھلاڑی کے ساتھ ہیں۔

پاکستانی کھلاڑی ایشین گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اورانہوں نے ٹیم کے لئے نیک تمنائوں اورخواہشات کا بھی اظہار کیا ہے۔

پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر واجد علی چوہدری اور ان کی ٹیم نے ہر ممکن کوشش کرکے کھلاڑیوں کو وسائل اور سہولیات فراہم کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.