بھارتی میڈیا کی کینیڈا کو ایٹمی حملے کی دھمکی

0 58

بی جے پی کے حمایتی اور انتہا پسند ہندو پروفیسر نے براہ راست نشریات میں کینیڈا کو ایٹمی جنگ کی دھمکی دیکر نام نہاد سیکولر اسٹیٹ اور امن پسند ملک ہونے کا دعویٰ خود ہی جھوٹا ثابت کردیا۔

کینیڈا نے جب سے ہردیپ قتل کیس میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد پیش کیے اور بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا ،بھارت کو سمجھ نہیں آرہا ہے کہ وہ اپنا دفاع کیسے کرے۔

اس کے لیے ناکام سفارت کاری کے باعث مایوس مودی نے بھارتی میڈیا کو ٹاسک دیدیا جو انتہا پسندی، منہ زوری اور جھوٹ پھیلانے کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔

بھارتی میڈیا نے سفارتی آداب اور صحافتی اصولوں کو روندتے ہوئے اس انتہا پسندانہ دھمکی کو براہ راست نشر ہونے دیا۔ جس سے بھارت کی جارحیت پسندی کھل کر سامنے آگئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.